پانی بحران خود ساختہ، شہری سہولتوں سے محروم،اسد عثمانی

 پانی بحران خود ساختہ، شہری سہولتوں سے محروم،اسد عثمانی

اگر پانی کی قلت ہے تو ٹینکرز کو سپلائی کہاں سے ہو رہی ہے ، لیگی ترجمان پنجاب کے عوام 2026،کراچی والے 1850کے دور میں جی رہے ،بیان

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کے ترجمان اسد عثمانی نے کراچی میں پانی کے مبینہ مصنوعی بحران پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں پانی کا بحران خود ساختہ ہے اور شہری بنیادی سہولتوں سے محروم رکھے جا رہے ہیں۔ لیگی رہنمانے کہا کہ کراچی کے عوام پانی کے ایک ایک بوند کو ترس ر ہے ہیں ، اگر واقعی شہر میں پانی کا بحران ہے تو پھر ٹینکرز کو پانی کہاں سے اور کیسے فراہم کیا جا رہا ہے ، یہ ایک بڑا سوالیہ نشان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ شہر میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر موجود ہیں جس کے باعث مختلف بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔اسد عثمانی نے مزید کہا کہ جن علاقوں میں پانی کی لائنوں سے سپلائی ہو رہی ہے وہاں بھی بدبودار اور غیر معیاری پانی فراہم کیا جا رہا ہے جو شہریوں کی صحت کیلئے خطرناک ہے ۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ پنجاب کی عوام 2026 میں زندگی گزار رہی ہے جبکہ کراچی کی عوام اب بھی 1850 کے دور کے حالات کا سامنا کر رہی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ کو بھی ایسے حکمرانوں کی ضرورت ہے جو عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں۔ اسد عثمانی نے مطالبہ کیا کہ پانی کے بحران کے مسئلے کو فوری حل کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں