وکیل کی استدعا پر درخواست نمٹادی گئی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے قوم پرست رہنما انعام عباسی سمیت دو لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت کی۔
سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل پرور آزاد ایڈووکیٹ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ سچل پولیس نے انعام عباسی کی گرفتاری ظاہر کردی ہے ۔ درخواست گزار کے وکیل نے انعام عباسی کی بازیابی سے متعلق درخواست واپس لینے کی استدعا کی، جس پر عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے کیس ختم کردیا۔