فوارہ چورنگی کو پھول چورنگی میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

فوارہ چورنگی کو پھول چورنگی میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

کراچی (اے پی پی)اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ حاظم بھنگوار نے کہا ہے کہ فوارہ چورنگی کو جدید طرز پر آراستہ کرتے ہوئے اسے پھول چورنگی کا نام دیا جا رہا ہے۔

 جہاں رنگا رنگ پھولوں اور پودوں کی شجرکاری کے ذریعے خوبصورتی میں اضافہ کیا جائے گا۔ منگل کو یہاں جاری اپنے ا یک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ شہر کی ایک اہم اور مصروف شاہراہ ہے جہاں سے آرام باغ سب ڈویژن کا آغاز ہوتا ہے ۔ حاظم بھنگوار کے مطابق فوارہ چورنگی کو طویل عرصے سے نظر انداز کیا جا رہا تھا تاہم اب اسے ایک خوبصورت اور دلکش شہری مقام میں تبدیل کرنے کے لیے عملی اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چورنگی کے اطراف متعدد اہم سرکاری و نجی دفاتر موجود ہیں جس کے باعث یہاں روزانہ بڑی تعداد میں شہریوں کی آمد و رفت رہتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں