لیاقت آباد میں نادرا رجسٹریشن سینٹر دوبارہ فعال

لیاقت آباد میں نادرا  رجسٹریشن سینٹر دوبارہ فعال

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)لیاقت آباد میں نادرا رجسٹریشن سینٹر توسیع اور مرمت کا کام مکمل ہونے پر دوبارہ فعال کر دیا گیا۔

ترجمان نادرا کے مطابق لیاقت آباد رجسٹریشن سینٹر میں ون ونڈو کاؤنٹرز کی تعداد 4 سے بڑھا کر 6 کر دی گئی، پاک آئی ڈی، جانشینی سرٹیفکیٹ اور بزرگ شہریوں کیلیے الگ الگ کاؤنٹر بنائے گئے ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ انتظار گاہ میں ایئر کنڈیشنڈ ماحول اور 80 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش فراہم کی گئی ہے ، خصوصی افراد اور بزرگ شہریوں کیلیے وہیل چیئر کا انتظام بھی موجود ہے ۔مرکز کی توسیع اور بہتری سے لیاقت آباد، گلشن اقبال، ایف سی کالونی، ناظم آباد اور گولیمار کے تقریباً 15 لاکھ شہریوں کو براہِ راست فائدہ ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں