جامعہ کراچی میں ہزاروں طلبا کا تعلیمی سال متاثر ہونے کا خدشہ

جامعہ کراچی میں ہزاروں طلبا کا تعلیمی سال متاثر ہونے کا خدشہ

کراچی (آئی این پی)جامعہ کراچی میں اساتذہ کے احتجاج اور تدریس کے بائیکاٹ کو 35 دن سے زائد ہونے سے ہزاروں طلبہ کا تعلیمی سال متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق جامعہ کراچی میں اساتذہ اور ملازمین کا احتجاج اور تدریسی بائیکاٹ 37ویں روز بھی برقرار ہے ، جس کے باعث ہزاروں طلبہ و طالبات کا تعلیمی مستقبل دا پر لگ گیا ہے ۔انجمنِ اساتذہ اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے درمیان ہونے والے مذاکرات بھی مکمل طور پر نتیجہ خیز ثابت نہ ہو سکے ۔انجمنِ اساتذہ جامعہ کراچی کے صدر سید غفران عالم کی قیادت میں وائس چانسلر آفس کے باہر اساتذہ اور ایمپلائز ایسوسی ایشن کا احتجاجی دھرنا بدستور جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں