ترامیم کا محور اشرافیہ کے مفادات کا تحفظ ، طارق مدنی
کراچی (این این آئی)پاکستان امن کونسل کے سربراہ طارق محمود مدنی نے کہا ہے کہ 1973 کے آئین میں اب تک 27ترامیم ہو چکی ہیں مگر افسوس ان کا محور عوام نہیں بلکہ حکمران اشرافیہ کے مفادات کا تحفظ ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے معززین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ طارق مدنی نے مزید کہا کہ آئین کا آرٹیکل 38 عوام کی معاشی فلاح، مناسب روزگار، سماجی بیمہ اور کمزور طبقات کے لیے خوراک، رہائش، تعلیم اور علاج کی فراہمی کا وعدہ کرتا ہے بلکہ آرٹیکل 38کا یہ پورا حصہ فلاحی ریاست کی بنیاد فراہم کرتا ہے مگر ان نکات پر عمل نہ ہونے کے باعث عوام ثمرات سے محروم ہیں۔