سیلانی کے تحت قرآنی جمالیات پر سائنسی و تحقیقی سیمینار آج ہوگا
کراچی (سٹی ڈیسک) امام احمد رضا یونیورسٹی آف ایمرجنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجیز کے کیمپس میں پیر (آج ) کو قرآنی جمالیات کے موضوع پر ایک سائنسی و تحقیقی سیمینار اور تبرکات مقدسہ کی نمائش منعقد کی جائے گی۔
یہ علمی و روحانی تقریب سیلانی کے زیر انتظام حضرت خواجہ محکم الدین سیرانی سینٹر کے اشتراک سے صبح 11 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ سیمینار میں قرآن کریم کی جمالیاتی، علمی اور سائنسی گہرائیوں پر خصوصی گفتگو، تحقیقی مقالہ جات اور پریزنٹیشنز پیش کی جائیں گی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی امام احمد رضا یونیورسٹی کے چانسلر اور سیلانی کے بانی چیئرمین مولانا بشیر احمد فاروقی ہوں گے اور پروفیسر سید اصغر علی ہوں گے ۔پروگرام میں درودِ تاج اور خصوصی دعا بھی شامل ہوگی۔