کے ایم سی کا آج چھٹی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

کے ایم سی کا آج چھٹی کا  اعلان، نوٹیفکیشن جاری

کراچی(این این آئی)کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی)نے عبداللہ شاہ غازی کے سالانہ عرس کے موقع پر 8جون کو شہر میں چھٹی کا اعلان کردیا۔

کے ایم سی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ مقامی سطح پر عام تعطیل ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق سٹی کونسل کراچی کی منظور کرہد قرارداد کے تحت ہونے والی تعطیل کے دوران کے ایم سی کے زیرانتظام تمام دفاتر بند رہیں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں