اورنگی میں گھر سے خاتون کی لاش برآمد
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)اورنگی ٹاؤن کے علاقے غازی گوٹھ میں گھر میں خاتون کی لاش ملی جسے ایدھی ایمبولنس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا۔
اس حوالے سے ایس ایچ او پاکستان بازار معراج انور نے بتایا کہ متوفیہ کی شناخت 45 سالہ زینب کے نام سے کی گئی ، ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ متوفیہ نے گھر میں زہریلی دوا پی کر خودکشی کی ہے جو کہ 4 بچوں کی ماں تھی اور فیکٹری میں ملازمت کرتی تھی، تاہم گزشتہ چند ماہ سے بیروزگار تھی جس کے باعث وہ شدید معاشی و مالی بدحالی کا شکار تھی۔متوفیہ کو شوہر نے 2 سال قبل طلاق دیدی تھی، تاہم پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔