سیف سٹی منصوبہ، 40 ہزار گاڑیاں بلیک لسٹ

سیف سٹی منصوبہ، 40 ہزار  گاڑیاں بلیک لسٹ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ پولیس نے سیف سٹی منصوبے کے تحت کارروائی کرتے ہوئے شہر میں 40 ہزار گاڑیوں کو بلیک لسٹ کردیا۔

سندھ پولیس نے کراچی میں لگائے گئے سیف سٹی منصوبے کے تحت 40 ہزار گاڑیوں کو بلیک لسٹ کردیا جس کے بعد یکم جولائی سے ان گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔سندھ پولیس کے مطابق ان میں وہ گاڑیاں شامل ہیں جو فروخت ہونے کے باوجود تاحال نئے مالکان کے نام منتقل نہیں کی گئیں۔ ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جن گاڑیوں کے مالکان کا ریکارڈ نامکمل ہے یا جن کے مالکان نے سرکاری واجبات ادا نہیں کیے انہیں بھی بلیک لسٹ کیا گیا ہے ۔ کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق بلیک لسٹ گاڑیوں کی فہرست مکمل کر لی گئی ہے اور ایسی گاڑیوں کو ضبط کیا جا سکتا ہے جب کہ مالکان پر جرمانے بھی عائد کیے جاسکتے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں