آ رٹس کونسل کے تحت میوزیکل بیٹھک کا انعقاد
کراچی (آن لائن) آرٹس کونسل میوزک کمیٹی کی جانب سے کلاسیکل موسیقی سے بھرپور پروگرام ’’میوزیکل بیٹھک‘‘ کا انعقاد حسینہ معین ہال میں کیا گیا۔۔۔
جس میں سینئر موسیقار و گلوکار استاد محمود علی خان اور نوجوان کلاسیکل گلوکار شاہ زیب علی خان نے اپنی شاندار پرفارمنس سے ہال میں بیٹھے لوگوں کو جھومنے پر مجبور کردیا۔ میوزیکل بیٹھک میں موسیقی کی مختلف اصناف پیش کی گئیں۔ اس موقع پر صدر آ رٹس کونسل محمد احمد شاہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کلاسیکی موسیقی کے میدان میں آ ج کل بہت کم کام ہو رہا ہے۔