سندھ پبلک سروس کمیشن سے امتحانات کے انعقاد کے طریقہ کار کی تفصیلات طلب

 سندھ پبلک سروس کمیشن سے امتحانات کے انعقاد کے طریقہ کار کی تفصیلات طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ میں سندھ پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کے نتائج سے متعلق دائر درخواستوں کی سماعت ہوئی، جس کے دوران درخواست گزاروں کی جانب سے ترمیم شدہ ٹائٹل عدالت میں پیش کیا گیا۔

سماعت کے موقع پر درخواست گزاروں کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عدالتی ہدایت کے مطابق امتحانات میں کامیاب قرار دیے گئے امیدواروں کو بھی مقدمے میں فریق بنا دیا گیا ہے ۔ عدالت نے سماعت کے دوران سندھ پبلک سروس کمیشن سے تحریری اور زبانی امتحانات کے انعقاد اور نتائج مرتب کرنے کے مکمل طریقہ کار کی تفصیلات طلب کر لیں۔ عدالت نے ہدایت کی کہ امتحانی عمل، جانچ کے طریقہ کار اور نتائج کی تیاری سے متعلق تمام ریکارڈ اور تفصیلات آئندہ سماعت پر پیش کی جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں