کندھکوٹ پولیس کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، خطرناک ڈاکو ماردیا

کندھکوٹ پولیس کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، خطرناک ڈاکو ماردیا

ملگزار عرف ملھو کے سرکی قیمت ایک کروڑ، 70 سے زائد سنگین مقدمات درجعوام کوتحفظ ملے گا، وزیر داخلہ ضیا لنجار، کامیاب آپریشن پر پولیس ٹیم کومبارکباد

کندھکوٹ، کشمور (نمائندگان)پولیس آپریشن میں بدنام زمانہ ڈاکو ہلاک مارا گیا، کندھ کوٹ کے قریب ایس ایس پی کی سربراہی میں تھانہ غوثپور کی حدود نیو روڈ کے قریب خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران پولیس کو بڑی کامیابی ملی ہے ، آپریشن کے دوران پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا ، پولیس کی فائرنگ سے بدنام زمانہ ڈاکو ملگزار عرف ملھو بھلکانی ہلاک ہو گیا، ڈاکو کے قبضے سے ایک عدد کلاشنکوف برآمد ہوئی، لاش کو پولیس نے تحویل میں لے لیاہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کے معصوم بچے مزمل پنہور، گل حسن پنہور اور شہید اہلکار محمود لاشاری کے قتل کیس میں ہلاک ہونے والا ڈاکو ملھو مرکزی ملزم تھا، اور اس کے سر کی قیمت کیلئے سندھ حکومت کو ایک کروڑ روپے انعام کی سفارش بھی کی گئی تھی، ملگزار عرف ملھو بھلکانی 70 سے زائد سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔ دوسری جانب وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کشمور پولیس کی بڑی کامیابی پر ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب، ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو اور پوری ٹیم کو شاباش دی، اور کہا بدنام زمانہ ڈاکو ملگزار عرف ملھو بھلکانی کی ہلاکت کشمور پولیس کی اہم کامیابی ہے ، اس سے عوام کو تحفظ ملے گا، انہوں نے کہا کہ ملزم اغوا برائے تاوان، قتل، ڈکیتی اور پولیس پر حملوں میں ملوث تھا، ایسے خطرناک مجرموں کا انجام عبرتناک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن ُکو مزید تیز کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں