انقلابی تبدیلی کے پیچھے اے پی ایم ایس او کا کردار ناقابلِ فراموش ، محمد ابوبکر

انقلابی تبدیلی کے پیچھے اے پی ایم ایس او کا کردار ناقابلِ فراموش ، محمد ابوبکر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیرِ اہتمام تنظیم کا اڑتالیس واں یومِ تاسیس انتہائی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔۔۔

، اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔  ایم کیو ایم کی مرکزی کمیٹی کے رکن محمد ابوبکر نے کارکنان سے کہا کہ گیارہ جون کو جنم لینے والی طلباء تنظیم کے بطن سے جس سیاسی جماعت نے جنم لیا، اس نے ملک کے روایتی اور جاگیردارانہ سیاسی نظام کے ایوانوں کو لرزا کر رکھ دیا،اس انقلابی تبدیلی کے پیچھے اے پی ایم ایس او کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں