شہری سے لوٹ مار کرنے والا اسٹریٹ کرمنل پکڑا گیا

 شہری سے لوٹ مار کرنے والا اسٹریٹ کرمنل پکڑا گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کلفٹن بوٹ بیسن میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا۔۔۔۔

گرفتار ملزم شہری سے اسلحہ کے زور پر موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہو رہا تھا۔پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔گرفتار ملزم کی شناخت عبدالرحمن ولد امان اللہ کے نام سے ہوئی۔ ملزم کے قبضے سے ایک عدد غیر قانونی 30 بور پستول میگزین بمعہ 03 زندہ راؤنڈ ویگو موبائل فون بٹوہ برآمد کر لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں