صدر میں پارکنگ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن، متعدد موٹر سائیکلیں ضبط
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)صدر کے تجارتی مرکز زینب مارکیٹ میں غیر قانونی پارکنگ اور پارکنگ مافیا کیخلاف انتظامیہ نے بڑا آپریشن شروع کر دیا۔۔۔۔
اسسٹنٹ کمشنر صدر ہاظم بنگوار کی نگرانی میں ہونے والی کارروائی کے دوران متعدد موٹر سائیکلیں ضبط کر لی گئیں جبکہ غیر قانونی پارکنگ پوائنٹس کے خلاف بھی اقدامات کیے گئے ۔ہاظم بنگوار کا کہنا ہے کہ صدر میں پارکنگ مافیا انتہائی مضبوط ہو چکی ہے تاہم انتظامیہ اس نیٹ ورک کا مکمل خاتمہ کرنے کے لیے پُرعزم ہے ، زینب مارکیٹ میں غیر قانونی پارکنگ کی وجہ سے شہری شدید مشکلات اور اذیت کا شکار ہیں جب کہ صدر کے تاجروں اور خریداروں نے بھی پارکنگ مافیا کے خلاف متعدد شکایات درج کروائی ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ غیر قانونی پارکنگ کے خاتمے تک آپریشن بلا تعطل جاری رہے گا۔