تبلیغی جماعت کا کارکن میرپور خاص کی نہر میں ڈوب کرجاں بحق

تبلیغی جماعت کا کارکن میرپور خاص کی نہر میں ڈوب کرجاں بحق

میرپور خاص (بیورو رپورٹ)جمراؤ کینال ایسٹ برانچ ٹول پلازہ کے قریب تبلیغی جماعت کے ساتھ آنے والا 18 سالہ نوجوان سکندر علی ولد میاں بخش مری نہاتے ہوئے ڈوب گیا۔۔۔

 نوجوان درگاہ جمن شاہ کے قریب واقع گاؤں علی بخش تالپور کا رہائشی بتایا جاتا ہے ، اطلاعات کے مطابق سکندر علی تبلیغی جماعت کے ساتھ علاقے کی ایک مسجد میں مقیم تھا فجر کی نماز کے بعد وہ اپنے ساتھیوں کے منع کرنے کے باوجود نہانے کے لیے جمراؤ کینال پر چلا گیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں