قتل کے مقدمے میں مطلوب دو اشتہاری ملزمان پکڑے گئے

قتل کے مقدمے میں مطلوب دو اشتہاری ملزمان پکڑے گئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انوسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی ساؤتھ زون کی تفتیشی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں مطلوب دو اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی انوسٹی گیشن کیماڑی مسرور احمد جتوئی کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عظیم ولد شیرزادہ اور محمد حسین ولد شیرزادہ کے ناموں سے ہوئی ہے ۔ ملزمان نے سال 2019 میں شیرشاہ کے علاقے میں فائرنگ کرکے جہانزیب نامی شخص کو قتل کیا تھا۔پولیس کے مطابق مقتول اور ملزمان آپس میں قریبی رشتہ دار تھے اور ان کے درمیان پرانی دشمنی چل رہی تھی۔ واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 55/2019 بجرم دفعہ 302/34 تعزیراتِ پاکستان کے تحت تھانہ شیرشاہ میں درج کیا گیا تھا۔ایس ایس پی انوسٹی گیشن کے مطابق دونوں ملزمان واردات کے بعد سے روپوش تھے اور عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دیے جا چکے تھے ۔ ملزمان کی گرفتاری انسپکٹر امتیاز حسین، ایس آئی او شیرشاہ، نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ایک کامیاب کارروائی کے دوران عمل میں لائی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں