خاتون کو موٹر سائیکل پر بٹھا کرڈکیتی
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )کورنگی میں ڈکیتی کی انوکھی واردات کی ویڈیو سامنے آگئی۔
کورنگی زمان ٹاؤن میں خاتون کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر شہری سے ڈکیتی کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار ملزم کے ساتھ خاتون موجود ہے۔ ملزم نے گھر کے باہر بیٹھے شخص کو لوٹا اور فرار ہوگیا۔