محراب پور:شہری 4موٹر سائیکلوں سے محروم، مزاحمت پر2زخمی

محراب پور:شہری 4موٹر سائیکلوں سے محروم، مزاحمت پر2زخمی

محراب پور(نمائندہ دنیا)ڈکیتی ،چوری کی وارداتوں میں 4شہری موٹر سائیکل سے محروم ہوگئے ، جبکہ مزاحمت پر دو افراد کو زخمی کردیا گیا۔۔۔

 کنڈیارو کے نیو بکری محلہ میں ذوہیب جمالی سے موٹر سائیکل، نقدی اور موبائل فون چھن گیا، مزاحمت پردھنی بخش سومرو کو رہزنوں نے ٹانگ میں گولی مار کر زخمی کر دیا، قومی شاہراہ پر محمد قاسم بروہی ہالانی میں نجیب انڑ کو لوٹ لیا گیا، اکری پولیس تھانہ کی حدود میں کنیاری شاخ پر ڈاکٹر طارق لاشاری سے موٹر سائیکل، موبائل اور بیٹری چھین لی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں