اسٹیل مل سے اسکریپ چوری میں ملوث 5 ملزمان پکڑے گئے
کراچی(اسٹاف رپورٹر)تھانہ بن قاسم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے لوہا و اسکریپ چوری میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت محمد علی، غلام نبی، حکیم، امجدعبدالستار اور احسن علی کے نام سے ہوئی۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ 100 کلو لوہا و اسکریپ برآمد ہوا۔گرفتار ملزمان کا گروہ اسٹیل مل سے اسکریپ چوری کی وارداتوں میں ملوث تھے ۔گرفتار ملزمان چوری شدہ اسکریپ کو مختلف گوداموں میں فروخت کرتے تھے ۔پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ۔ضلع ملیر پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے ۔