پنگریو:پبلک وگڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں کمی کرنے سے انکار
پنگریو (نمائندہ دنیا)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ نمایاں کمی کے باوجود پنگریو سے مختلف شہروں اور دیہی علاقوں کی جانب چلنے والی پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی سے ٹرانسپورٹرز نے انکار کردیا۔
جس پر شہریوں، تاجروں، مزدوروں، طلبہ اور کاشتکاروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کرنے کے باوجود ٹرانسپورٹ مالکان نے مسافر گاڑیوں اور مال بردار گاڑیوں کے کرایوں میں کوئی خاطر خواہ کمی نہیں کی، جس کے باعث مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کو ریلیف نہیں مل سکا۔