روہڑی:دیرینہ دشمنی پرتیز دھار آلے سے نوجوان قتل

روہڑی:دیرینہ دشمنی پرتیز دھار آلے سے نوجوان قتل

مرتضیٰ کی گردن، چہرے پروار، سانس کی نالیاں متاثر ہوئیں، ڈکیتی مزاحمت پرشہری زخمیکندھکوٹ میں نہر سے لاش مل گئی، محراب پور حادثے میں ایک ہلاک، تصادم میں 2زخمی

اندرون سندھ (نمائندگان )روہڑی میں دشمنی پر نوجوان کو قتل کردیا گیا، جبکہ ڈکیتی مزاحمت پر ایک شخص زخمی ہوگیا، کندھکوٹ میں نہر سے بچی کی لاش مل گئی۔ روہڑی کے قریب دبر تھانے کی حدود میں پرانی دشمنی پرتیز دھار آلے کے پے در پے وار سے نوجوان کو بے دردی سے قتل کردیا گیا، حملہ اس قدر شدید تھا کہ مقتول کی گردن اور چہرے پر گہرے زخم آئے جبکہ سانس کی رگیں متاثر ہونے کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 32 سالہ مرتضیٰ ولد بشیر احمد کے نام سے ہوئی، جو پنجاب کے علاقے ساہیوال کا رہائشی تھا اور کچھ عرصے سے روہڑی کے علاقے دبر میں مقیم تھا۔ دوسری جانب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر جوہر عباس خاصخیلی کو زخمی کردیا گیا۔ کندھکوٹ کے قریب 36 گھنٹے قبل 219 فیڈر میں ڈوبنے والی 7سالہ بسمہ کی لاش مل گئی، ورثا کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کو متعدد بار بچی کی تلاش میں مدد کے لیے کہا گیا مگر کوئی مدد نہیں کی گئی۔ ورثاء نے اپنی مدد آپ 36 گھنٹے بعد مقامی غوطہ خوروں کی مدد سے لاش برآمد کی ہے۔ محراب پور کے قریب بھریا سٹی میں موٹر سائیکل پھسلنے سے محکمہ حیوانات کا نجی اسسٹنٹ عبد الستار چنہ جاں بحق ہوگیا۔ جبکہ کورائی اور سدوجا میں گروہی تصادم اور حادثے میں 3 نوجوان عبدالستار، سجاد کلہوڑو اور یاسر ماچھی زخمی ہوگئے۔ بلڑی شاہ کریم کے قریب حادثے میں گاؤں لقمان خاصخیلی کا رہائشی غلام مصطفیٰ ولد عمر خاصخیلی جاں بحق ہوگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں