حیدر آباد:چیف ایگزیکٹو واٹر کارپوریشن کی تنخواہ میں اضافے کی تردید
حیدرآباد (بیورو رپورٹ)واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ترجمان نے ایک مقامی اخبار میں شائع ہونے والی اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے۔
کہ ادارے کے شدید مالی بحران کے باوجود چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کی تنخواہ میں لاکھوں روپے کا اضافہ کیا جا رہا ہے ۔ ترجمان نے واضح کیا ہے کہ اس خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے اور یہ سراسر غلط فہمی اور حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی کوشش ہے۔