گل حسن محمد حسنی بلدیہ حب کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب

گل حسن محمد حسنی بلدیہ حب کے  بلا مقابلہ چیئرمین منتخب

حب (نمائندہ دنیا)میونسپل کارپوریشن حب کے چیئرمین کے انتخاب میں پیپلزپارٹی کے حمایت یافتہ امیدوار گل حسن محمد حسنی بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے ۔

 مقررہ وقت کے اختتام تک کسی دوسرے امیدوار کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع نہ کرائے جانے پر ریٹرننگ آفیسر نے گل حسن محمد حسنی کی بلامقابلہ کامیابی کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ خبر سامنے آتے ہی پیپلزپارٹی کے کارکنان، کونسلران اور حامیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں