میئر کایومِ عاشورپر بہترین انتظامات پر متعلقہ اداروں کو خراجِ تحسین
کراچی(اے پی پی)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے یومِ عاشور کے موقع پر بہترین انتظامات پر قانون نافذ کرنے والے اداروں، سول انتظامیہ اور بلدیاتی عملے کو خراجِ تحسین پیش کیاہے۔
انہوں نے کہاکہ یومِ عاشور تک محرم الحرام کے پہلے دس دن پرامن ماحول میں بخیر و خوبی اختتام پذیر ہوئے ۔ وزیراعلی سندھ کی قیادت میں سکیورٹی، سول اور بلدیاتی اداروں سمیت پوری سرکاری مشینری نے مثالی خدمات انجام دیں۔انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام اور عزاداروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں نے شب و روز انتھک محنت کی، پیشہ ورانہ صلاحیت اور بھرپور تعاون قابلِ ستائش رہا۔