عبداللہ گبول گوٹھ کے ہزاروں مکین پانی سے محروم
کراچی (این این آئی)ڈسٹرکٹ ایسٹ میں بنگالی موڑ سے جمال مسجد تک جاری سڑک اور نالے کی تعمیر کے منصوبے کے دوران پانی کی فراہمی سے متعلق ایک نیا تنازع سامنے آ گیا ہے۔
جہاں عبداللہ گبول گوٹھ کے رہائشیوں نے الزام عائد کیا ہے کہ تعمیراتی سرگرمیوں کے دوران ان کے علاقے کو پانی فراہم کرنے والی مرکزی واٹر سپلائی لائن متاثر ہونے کے باعث ہزاروں افراد پانی کی شدید قلت کا شکار ہو گئے ہیں۔علاقہ مکینوں کے مطابق متاثرہ واٹر لائن کوئی عارضی یا غیر قانونی کنکشن نہیں بلکہ حکومت سندھ کے تحت منظور شدہ اور سرکاری فنڈز سے مکمل ہونے والی باقاعدہ عوامی منصوبہ بندی کا حصہ تھی، جس پر کروڑوں روپے خرچ کیے گئے تھے ۔