لاپتہ و اسیر کارکنان کے لواحقین کے انتقال پر اظہارافسوس
کراچی(این این آئی)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین مرکزی کمیٹی نے تنظیم کے لاپتہ و اسیر ساتھیوں کے لواحقین کے انتقال پر گہرے دکھ، افسوس اور دلی صدمے کا اظہار کیا ہے ۔
مرکزی رابطہ کمیٹی نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں کہا کہ لانڈھی کے لاپتہ ساتھی حسن دلاور کی اہلیہ کے کینسر کے موذی مرض کے باعث انتقال پر دلی رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حسن دلاور گزشتہ 11 برسوں سے لاپتہ ہیں۔ اسی طرح نیو کراچی ٹان کے لاپتہ ساتھی جنید کی والدہ کے انتقال اور چکرا گوٹھ کے اسیر ساتھی گل محمد شہزاد عباسی کے والد کی وفات پر بھی تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔