خصوصی عدالت میں سانحہ چکرا گوٹھ کیس کا فیصلہ موخر
کراچی(این این آئی)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سانحہ چکرا گوٹھ کیس کا فیصلہ موخر کر دیا گیاہے۔
ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ خصوصی عدالت کے جج کا کنٹریکٹ ختم ہونے کے باعث نہ سنایا جا سکا۔پولیس کے مطابق زمان ٹاؤن تھانے میں ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے رئیس مما، عمران، انعام الحق اور راحیل لودھی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے ریزرو پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کی تھی۔