حب ندی میں نہانے والے 4افراد گرفتار،ڈائریکٹر محتسب انتظامیہ پربرہم

حب ندی میں نہانے والے 4افراد گرفتار،ڈائریکٹر محتسب انتظامیہ پربرہم

کراچی (آن لائن)ڈائریکٹر محتسب حب ریجن ظفر اقبال خان حب ندی کا اچانک دورہ کیا ۔دورے کے دوران دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود نہانے اور تیراکی میں مصروف چار افراد کو موقع پر ہی حراست میں لیا گیا۔۔۔

 جنہیں بعد ازاں مزید قانونی کارروائی کے لیے بیروٹ تھانہ کے حوالے کر دیا گیا معائنے کے دوران یہ بات نوٹ کی گئی کہ موقع پر متعلقہ انتظامی اور ذمہ دار اہلکار موجود نہیں تھے جس پر ریجنل ڈائریکٹر صوبائی محتسب بلوچستان ریجن حب ظفر اقبال خان نے شدید برہمی کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ حب ندی میں آئے روز پیش آنے والے حادثات اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کے باوجود متعلقہ اداروں کی جانب سے موثر نگرانی اور حفاظتی اقدامات کا فقدان تشویشناک ہے اس سلسلے میں ریجنل ڈائریکٹر صوبائی محتسب نے ایس ایس پی حب کو ایک باضابطہ مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں دفعہ 144 پر موثر عملدرآمد متعلقہ اہلکاروں کی ذمہ داریوں کے تعین، مستقل نگرانی، حفاظتی اقدامات اور وارننگ سائن بورڈز کی تنصیب کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں