بچے کے اغوا و قتل کے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ

بچے کے اغوا و قتل کے  ملزمان کا جسمانی ریمانڈ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے لی مارکیٹ میں چھ سالہ ولی کے اغوا کے بعد قتل کے مقدمے میں مزید دو ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس جے حوالے کردیا ہے۔

 پولیس نے گرفتار دو شریک ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا۔ سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ گرفتار ملزمان شہزاد اور عمران مرکزی ملزم حمزہ کے بھائی ہیں اور ان پر مقدمے میں سہولت کاری کا الزام ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں