لڑکی نے 14 سال کی بچی پر کیمیکل پھینک دیا
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )سرجانی ٹاؤن میں 15 سالہ لڑکی نے 14 سال کی بچی پر کیمیکل پھینک دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق سرجانی ٹاؤن سیکٹر سی 6 میں 15 سال کی لڑکی نے 14 سال کی بچی اقصیٰ پر کیمیکل پھینکا جس کے نتیجے میں وہ معمولی جھلس گئی، متاثرہ بچی کو سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق مستوئی کا کہنا ہے کہ پولیس نے ملزمہ مہک کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑائی جھگڑے کے دوران بچی پر کیمیکل پھینکا گیا ہے۔ ایس ایس پی کا بتانا ہے کہ واقعے سے متعلق قانونی کارروائی کی جارہی ہے ، یہ بھی جاننے کی کوشش کی جارہی ہے کس واقعے پر جھگڑا پیش آیا۔