سانگھڑ:بال، بھنویں کاٹنے پرمقدمے کیلئے خاتون کاعدالت سے رجوع

سانگھڑ:بال، بھنویں کاٹنے پرمقدمے کیلئے خاتون کاعدالت سے رجوع

سنجھورو میں دوسری شادی کرنیوالی خاتون پرسابق شوہر کا تشدد ، پولیس مقدمے سے انکاریپولیس کے کارروائی نہ کرنے سے انصاف نہیں مل رہا، امینہ خاتون، پٹیشن میں استدعا

سانگھڑ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلع سانگھڑ کی تحصیل سنجھورو کے گاؤں دیہہ 22 جمڑاؤ میں دوسری شادی کرنے پر خاتون کے ساتھ مبینہ تشدد اور تضحیک کا واقعہ پیش آیا ہے ۔ متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس کو دو بار درخواست دینے کے باوجود مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا جس کے بعد انہوں نے سیشن کورٹ سے رجوع کر لیا ہے ۔ مسمات امینہ خاتون نے سیشن کورٹ سانگھڑ میں دائر پٹیشن میں موقف اختیار کیا ہے کہ ان کی دوسری شادی جان محمد جٹ سے ہوئی تھی۔

اس پر ناراض ہو کر ان کے سابق شوہر احسان اور اس کے بھائیوں میر خان اور مور نے ان پر تشدد کیا۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ ملزمان نے زبردستی ان کے سر کے بال کاٹ کر انہیں گنجا کر دیا اور آنکھوں پر سے بھنویں بھی کاٹ دیں۔امینہ خاتون کے مطابق واقعے کے بعد وہ انصاف کے لیے دو مرتبہ تھانہ سنجھورو گئیں لیکن پولیس اہلکاروں نے ان کی درخواست پر ایف آئی آر درج نہیں کی۔عدالت میں دائر پٹیشن میں استدعا کی گئی ہے کہ پولیس کی عدم کارروائی کے باعث انہیں انصاف نہیں مل رہا، لہٰذا ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا حکم دیا جائے ۔پولیس حکام سے اس سلسلے میں موقف لینے کی کوشش کی گئی تاہم رابطہ ممکن نہیں ہو سکا۔عدالت نے درخواست وصول کر کے سماعت کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...