پریس کلب کے ملازم کو تھری وہیل موٹر سائیکل فراہم
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے محکمہ ڈپارٹمنٹ آف امپاورمنٹ آف پرسن ڈس ایبل (ڈی ای پی ڈی ) کے سیکرٹری طحہ فاروقی کی جانب سے کراچی پریس کلب کے ملازم عمران احمد کو آٹومیٹک تھری وہیل موٹر سائیکل دی گئی ۔
آٹومیٹک تھری وہیل موٹر سائیکل پاکستان ایجوکیشن اینڈ ڈیویلپمنٹ فائونڈیشن (پی ای ڈی ایف)نے ڈی ای پی ڈی کے تعاون سے فراہم کی ۔ڈی ای پی ڈی کراچی کے ریجنل ڈائریکٹر فرمان علی ٹانوری نے محمد شریف لاشاری،پی ای ڈی ایف کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ظفر علی اور سی ای او سنجھا سید کے ہمراہ پریس کلب پہنچ کر عمران احمد کو موٹر سائیکل کی چابی دی اس موقع پر کراچی پریس کلب کے سابق جوائنٹ سیکرٹری شمس کیریو اور دیگر صحافی موجود تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments