سکھر:غریب آباد، شکار پور روڈ پر تجاوزات کیخلاف آپریشن، سامان ضبط
سکھر(بیورو رپورٹ)غریب آباد اور شکارپور روڈ کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کیا گیا۔
آپریشن کے دوران سڑکوں، فٹ پاتھوں اور سرکاری اراضی سے تجاوزات کو ہٹایا گیا، متعدد عارضی تعمیرات اور رکاوٹیں ختم کی گئیں، جبکہ تجاوزات میں استعمال سامان بھی ضبط کرلیا گیا۔ موقع پر موجود ذمہ دار افراد کو آئندہ سرکاری اراضی پر دوبارہ تجاوزات قائم نہ کرنے کی سخت ہدایات دیتے ہوئے خبردار کیا گیا کہ خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق مزید سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ حکام نے دکانداروں، تاجروں اور شہریوں پر زور دیا کہ وہ شہری مفاد، ٹریفک کی روانی اور صاف ستھرے ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے میونسپل انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments