شہداد پور:جام برانچ میں پانی زیادہ چھوڑنے سے شگاف کا خدشہ

شہداد پور:جام برانچ میں پانی زیادہ چھوڑنے سے شگاف کا خدشہ

پانی کناروں سے باہر آنے لگا، محکمہ آبپاشی نے آگاہی کے باوجود نوٹس نہیں لیا

شہدادپور (نمائندہ دنیا)شہدادپور کے قریب واقع جام برانچ نہر میں گنجائش سے زائد پانی چھوڑے جانے کے باعث شگاف پڑنے کا خدشہ پیدا ہوگیا، نہر کے متعدد مقامات پر پانی کناروں سے اوپر آنے لگا ہے ، جس سے قریبی آبادیوں، زرعی زمینوں اور فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے ۔مقامی آبادگاروں کے مطابق نہر میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہوچکی ہے اور مختلف مقامات پر اوور ٹاپنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ صورتحال سے متعلق محکمہ آبپاشی کے حکام کو بارہا آگاہ کیا گیا، تاہم تاحال محکمے کا عملہ موقع پر نہیں پہنچا۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اگر فوری حفاظتی اقدامات نہ کیے گئے تو نہر میں شگاف پڑنے کا خطرہ ہے ، جس کے نتیجے میں وسیع رقبہ زیرِ آب آسکتا ہے اور قریبی دیہات کو بھی شدید نقصان پہنچ سکتا ہے ۔ شہریوں اور آبادگاروں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے محکمہ آبپاشی کے عملے کو ہنگامی بنیادوں پر متحرک کیا جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...