انسانی اسمگلنگ کیس میں شریک ملزمہ کی ضمانت

انسانی اسمگلنگ کیس میں شریک ملزمہ کی ضمانت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے صارم برنی اور دیگر کے خلاف انسانی اسمگلنگ، بچوں کی بیرون ملک اسمگلنگ اور دستاویزات میں ردوبدل کے مقدمے میں شریک ملزمہ مدیحہ اسلام کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

سماعت کے دوران عدالت نے مقدمے میں ٹرائل کی سست روی پر سرکاری وکیل پر برہمی کا اظہار کیا۔جسٹس میران محمد شاہ نے ریمارکس دیے کہ کیس کا ٹرائل چل نہیں رہا، مرکزی ملزم صارم برنی ضمانت پر رہا ہے ۔ عدالت نے مزید ریمارکس دیے ، مرکزی ملزم باہر ہے ، ادھر ادھر کے لوگوں کو جیل میں ڈالیں گے ؟ کیا اسی طرح ملزمان کو سزا دلوائیں گے؟۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...