الاٹیز کا بڑھتا اعتماد ہماری جدوجہد کی کامیابی،محمود حامد

الاٹیز کا بڑھتا اعتماد ہماری جدوجہد کی کامیابی،محمود حامد

سازشیں،منفی پروپیگنڈہ دم توڑ چکا ،الاٹیز تیزی سے کیس کا حصہ بن رہےکاٹیج انڈسٹریز کی زمین سے دستبردار نہیں ہوں گے ،چیئرمین ایکشن کمیٹی

کراچی(سٹی ڈیسک)آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کراچی کے صدر اور لانڈھی کاٹیج انڈسٹریز ایکشن کمیٹی کے چیئرمین محمود حامد نے کہا ہے کہ آج لانڈھی کاٹیج انڈسٹریز کے کیس میں تیسری لسٹ کے شرکاء کی دستخطی تقریب ہماری جدوجہد کی بڑی کامیابی ہے ۔سازشیں اور منفی پروپیگنڈہ دم توڑ چکا ہے ،الاٹیز تیزی سے ہمارے کیس کا حصہ بن رہے ہیں،یہ اعتماد ہماری کامیابی کا اہم سنگ میل ہے ۔ جمعیت الفلاح ہال صدر میں نئے انٹرونرز کی دستخطی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمود حامد نے کہا کہ انٹروینر کی نئی لسٹ میں الاٹیز کی شمولیت ہم پر اعتماد کا اظہار ہے اور ہمارے اتحاد میں رخنہ ڈالنے والوں کے منہ پر بھرپور طمانچہ ہے ۔ ہمارا دو ٹوک موقف ہے کہ ہم اپنی کاٹیج انڈسٹریز کی زمین سے دستبردار نہیں ہوں گے ۔ لانڈھی کاٹیج انڈسٹری کو اس کی مجوزہ زمین پر آباد کرائیں گے نہ ہم کوئی متبادل لیں گے نہ اس کے بدلے کوئی رقم۔ محمود حامد نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے ہماری ٹیم کی محنت کے نتیجے میں ایکشن کمیٹی ایک طاقت بن چکی ہے ،یہ ٹیم لانڈھی کاٹیج انڈسٹریز کو آباد کرا کر دم لے گی،جو لوگ کے ایم سی کے دفاتر میں ان کا مذاق اڑا کر ان کے پلاٹوں کی فائلیں اونے پونے داموں خریدنے کی کوشش کرتے تھے ، آج وہ ہائی کورٹ کے کٹہرے میں جواب دہ ہیں، بہت جلد بیوروکریسی کے یہ اہلکار عدالتی حکم پر ہمیں ہمارا حق دینے پر مجبور ہوں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...