موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ گرفتار

موٹر سائیکل لفٹنگ میں  ملوث خاتون ملزمہ گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ گرفتارکرلیا گیا۔پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ۔۔۔

 ملزمہ سحر بتول زوجہ کاشف خان کو گرفتار کیا۔ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ۔دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جاسکتا ہے ۔ملزمہ کے قبضے سے موٹر سائیکل نمبری کے کیوایکس-2361 میکر سپر اسٹار 70 برآمد کرلی گئی۔گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...