سیلاب متاثرہ 56سو اسکولوں کی تعمیر مکمل کرلی، سردار شاہ

سیلاب متاثرہ 56سو اسکولوں کی تعمیر مکمل کرلی، سردار شاہ

سندھ کاکوئی بچہ اسکول کی تباہی سے تعلیم سے محروم نہیں ہوگا، وزیرتعلیمجاپانی سفیر کے ہمراہ گڈاپ میں ایلمنٹری اسکول کی نئی عمارت کا افتتاح کیا

کراچی (این این آئی)وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی کوششوں سے سیلاب متاثرہ اسکولوں کی بحالی کا سفر کامیابی سے جاری ہے ۔ محدود وسائل کے باوجود مختلف بین الاقوامی ترقیاتی شراکت داروں کے تعاون سے سندھ بھر میں 5,600 سے زائد اسکولوں کی تعمیر و بحالی مکمل کرچکے ۔ ہمارا عزم ہے کہ سندھ کا کوئی بھی بچہ صرف اس وجہ سے تعلیم سے محروم نہ رہے کہ اس کا اسکول قدرتی آفات کی نذر ہو گیا تھا۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار جاپانی سفیر اکاماتسو شوئیچی کے ہمراہ گڈاپ ٹاؤن میں جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی کے تعاون سے تعمیر گورنمنٹ ایلمنٹری اسکول رادھو جوکھیو کی نئی عمارت کے افتتاح پرمنعقدہ تقریب سے خطاب میں کیا۔ تقریب میں رکن سندھ اسمبلی راجا عبدالرزاق، ایم پی اے یوسف بلوچ، سیکریٹری اسکول ایجوکیشن زاہد علی عباسی، جائیکا کے نمائندوں، اساتذہ، طالبات، والدین اور معززینِ علاقہ نے شرکت کی۔وزیرتعلیم نے کہا کہ سندھ حکومت بین الاقوامی شراکت داری کے ذریعے صوبے میں معیاری تعلیمی سہولیات کے فروغ کیلئے موثر اقدامات کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جاپان کے تعاون سے دیہی سندھ میں گرلز پرائمری اسکولوں کو ایلمنٹری سطح تک اپ گریڈ کرنے کا منصوبہ کامیابی سے جاری ہے ، جس سے دیہی علاقوں کی طالبات کو گھروں کے قریب معیاری اور محفوظ تعلیم میسر ہوگی۔ وزیر تعلیم نے خصوصی طور پر طالبات سے ملاقات کی، ان سے تعلیمی سرگرمیوں پر گفتگو کی اور انہیں اپنے روشن مستقبل کی تعمیر پر بھرپور توجہ دینے کی تلقین کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...