میرپور خاص:دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کیخلاف ریلی

میرپور خاص:دریائے سندھ  سے نئی نہریں نکالنے کیخلاف ریلی

میرپور خاص (بیورو رپورٹ)دریائے سندھ سے نیو جلال پور کینال، نئے نہری منصوبوں کی تعمیرکیخلاف سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے تحت ریلی نکالی گئی۔

اس موقع پر ڈویژنل صدر امیر علی تھیبواور دیگر مقررین نے کہا کہ سندھ پہلے ہی شدید پانی کی قلت کا شکار ہے ، ایسے میں دریائے سندھ سے مزید نہریں نکالنا صوبے کی زراعت، معیشت، ماحول اور لاکھوں افراد کے روزگار پر براہِ راست حملہ ہے ۔ مقررین نے کہا کہ پانی کی مسلسل کمی کے باعث سندھ کی زرعی زمینیں بنجر ہوتی جا رہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...