سجاول میں لڑکی کوقتل کرکے عاشق نے بھی مبینہ خودکشی کرلی
بدھوتالپر (نامہ نگار)سجاول کے قریب گاؤں حاجی متو سومرو میں مبینہ عشق میں ناکامی پر نوجوان نے نوجوان لڑکی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق 22 سالہ عجب دختر محمد ہاشم سومرو کو مبینہ طور پر گلا دبا کر قتل کیا گیا، جبکہ 31 سالہ نیاز ولد عثمان سومرو نے مبینہ پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ پولیس نے دونوں لاشیں قانونی کارروائی اور پوسٹمارٹم کے لیے سول ہسپتال سجاول منتقل کر دیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ مبینہ عشق میں ناکامی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے ، تاہم واقعے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔ پوسٹمارٹم رپورٹ اور تفتیش مکمل ہونے کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments