سکھر:قومی عوامی تحریک کے تحت متحد اور مضبوط سندھ مہم ریلی
سندھ شدید آبی قلت کاشکار، ارسا آئینی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام، رہنما
سکھر(بیورو رپورٹ) قومی عوامی تحریک سکھر کی جانب سے (متحد اور مضبوط سندھ مہم) کے سلسلے میں ایوب گیٹ تا سکھر پریس کلب ریلی نکالی گئی، اور مظاہرہ کرتے ہوئے نعریبازی کی ریلی اور مظاہرے کی قیادت قومی عوامی تحریک کے مرکزی رہنما ایڈووکیٹ ظفر علی چنہ کررہے تھے ، شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ سندھ اس وقت شدید آبی قلت کا سامنا کر رہا ہے ، اور ارسا اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام ہے ، جبکہ سندھ حکومت بھی وفاق کی معاونت کرتے ہوئے سندھ کے آبی حقوق کے تحفظ میں مؤثر کردار ادا نہیں کر رہی ہے ، پانی کی شدید قلت کے باعث سندھ کی زراعت، کاشتکاروں اور ہاریوں کی معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے اور لاکھوں ایکڑ زرعی اراضی غیر آباد ہے ،کارپوریٹ فارمنگ اور متنازع کینال منصوبے سندھ کی زمینوں، وسائل اور مستقبل کیلئے سنگین خطرہ ہیں، سندھ میں اغوا اور معصوم بچوں کی گمشدگی کے بڑھتے واقعات انتہائی تشویشناک ہیں۔ مقررین نے پریا کماری، فضیلہ سرکی، اجالا سولنگی سمیت 24 مغویوں کی فوری بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لائے ۔مقررین نے الزام لگایا کہ سندھ میں بدامنی، قبائلی تنازعات اور انتہاپسندی کو فروغ دیکر قومی یکجہتی کو کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوری اقدار کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے ، اور اگر سندھ کی وحدت پر ضرب لگانے کی کوشش کی گئی تو پرامن اور جمہوری جدوجہد جاری رکھیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments