نوابشاہ:کراچی جانیوالی تیز رفتار وین الٹنے سے 15 مسافر زخمی
نوابشاہ (آئی این پی)ضلع شہید بینظیر آباد میں قومی شاہراہ سکرنڈ کے قریب رانی پور سے کراچی جانیوالی وین الٹ گئی،حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 15 مسافر زخمی ہوگئے ۔
حادثہ تیز رفتاری کے باعث اوور ٹیک کرنے سے پیش آیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو تعلقہ اسپتال سکرنڈ منتقل کر دیا گیا جن میں سے 3 مسافروں کی حالت تشویشناک ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments