کشمور:پٹ فیڈر کینال کے قریب غیرت کے نام پردہرا قتل

کشمور:پٹ فیڈر کینال کے قریب غیرت کے نام پردہرا قتل

نوجوان کی لیاقت جکھرانی کے نام سے شناخت، دونوں لاشیں اسپتال منتقلبلڑی شاہ کریم کے قریب دریا میں ڈوبنے والے کی لاش 15 گھنٹے بعد برآمد

کشمور، بلڑی شاہ کریم (نمائندگان دنیا) کشمور میں غیرت کے نام پر دہرے قتل کا واقعہ پیش آیا ہے ، جبکہ بلڑی کریم میں ڈوبنے والے کی لاش مل گئی۔ کشمور کے قریب جکھرانی میرکانی اور جکھرانی صابوانی برادریوں کے درمیان واقعہ پیش آیا، جہاں خاتون اور مرد کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا، واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس فضا پھیل گیا، مقتول نوجوان کی شناخت لیاقت جکھرانی کے نام سے ہوئی، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ پر دونوں لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ ماٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا اور تفصیل لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔ دوسری جانب بلڑی شاہ کریم کے علاقے ملاکاتیار کے قریب دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے ڈوبنے والے نوجوان کی لاش 15 گھنٹے کی مسلسل تلاش کے بعد برآمد کر لی گئی، پولیس کے مطابق گزشتہ روز گاؤں پیرانی وسی کا رہائشی سنتوش کمار ولد راملو میگھواڑ ملاکاتیار کے قریب دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا تھا، اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور مقامی افراد نے تلاش کا عمل شروع کیا جو 15 گھنٹے بعد کامیاب ہوا اور نوجوان کی لاش دریائے سندھ سے نکال لی گئی، ملاکاتیار پولیس نے لاش اپنی تحویل میں لے کر قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ورثا کے حوالے کر دی، اہلِ خانہ کے مطابق سنتوش کمار کراچی میں درزی کا کام کرتا تھا اور چند روز قبل اپنے گاؤں آیا تھا جہاں نہانے کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...