غیر ضروری وزارتیں ختم،قرضوں سے نکلا جائے ،سیلانی

غیر ضروری وزارتیں ختم،قرضوں سے نکلا جائے ،سیلانی

سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے ڈیولوشن کے اجلاس کی تجاویز کا بھرپو ر خیر مقدم عوام پر روزانہ پٹرول بم کیوں گرایا جارہا ہے ؟چیئرمین مولانا بشیر فاروق قادری

کراچی (این این آئی)سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے بانی اور چیئرمین مولانا محمد بشیر فاروق قادری نے سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے ڈیولوشن کے اجلاس کی ان تجاویز کا بھرپو ر خیر مقدم کیا ہے جن میں کہا گیا ہے کہ غیر ضروری وزارتوں کو ختم کرکے سالا نہ چار سے پانچ ہزار ارب روپے تک کی بچت کرنا ممکن ہے ۔اپنے بیان میں مولانا بشیر فاروق قادری نے کہا کہ غیر ضروری وزارتیں ختم کرکے قرضوں کے بوجھ سے باہر نکلا جاسکتا ہے ۔انہوں نے اس امر پر حیرت کا اظہار کیا کہ ایک غریب ترین اور قرضوں میں ڈوبے ہوئے ملک میں بچت کا اتنا بڑا امکان اور ذریعہ ہوتے ہوئے مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی عوام پر روزانہ پیٹرول بم تو گرایا جاتا ہے ،نقصانات کے نام پر بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ تو کی جاتی ہے ،سفری کرائے تو بڑھائے جاتے ہیں،اجناس تو مہنگی کی جاتی ہیں لیکن حکومتی شاہانہ اخراجات کم کرنے کی کوشش نہیں کی جاتی۔یہ غیر ضروری وزارتیں ملکی خزانے پر مسلسل بوجھ بنی ہوئی ہیں۔انہوں نے سینیٹر ضمیر حسین کی زیر صدارت سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے ڈیولوشن کے ارکان کو حق اور سچ بات کہنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان سفارشات اور تجاویز پر اگر فوری عمل درا?مد شروع نہ کیا گیا تو ملک میں غربت کی شرح اس حد تک بڑھ جائے گی کہ لوگوں کا زندہ رہنا مزید مشکل ہوجائے گا، خودکشی کے واقعات اور جرائم کی شرح بڑھنے سے ملک انارکی کی طرف جاسکتا ہے ۔انہوں نے سینیٹ کمیٹی کے ان نکات سے بھی سو فیصد اتفاق کیا کہ وفاقی حکومت کو ا?ئین کے مطابق محدود دائرہ کار میں کام کرنا چاہیے ۔ آئی ایم ایف پر انحصار کم کرنے کے لیے وفاقی اخراجات اور وزارتوں کا ازسرِنو جائزہ لینا چاہیے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...