مفادات کی سیاست نے عوام کو مہنگائی اور محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا،پاسبان

مفادات کی سیاست نے عوام کو مہنگائی اور محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا،پاسبان

کراچی(این این آئی)چیئرمین پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی)الطاف شکور نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی، معاشی اور سماجی بحرانوں سے نکالنے کا واحد راستہ عوام دوست سیاست ہے جس میں اقتدار کے حصول کے بجائے عوام کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دی جائے ۔

پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کی ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے الطاف شکور نے کہا کہ مفادات پر مبنی سیاست نے عام آدمی کو مہنگائی، بے روزگاری اور محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا، اب وقت آ گیا ہے کہ سیاست کو اقتدار کی جنگ کے بجائے عوامی خدمت کا ذریعہ بنایا جائے ۔ الطاف شکور نے کہا کہ دنیا بھر میں عوامی حقوق کی تحریکیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ جب عوام اپنے بنیادی حقوق کے لیے متحد ہوتے ہیں تو فرسودہ سیاسی نظام تبدیل ہونے لگتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...