ملیر ریجنل پاسپورٹ آفس میں کرپشن نیٹ ورک بے نقاب
کراچی (این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے )کے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی نے ریجنل پاسپورٹ آفس ملیر میں مبینہ طور پر سرگرم کرپشن، رشوت ستانی اور غیر قانونی پاسپورٹ پراسیسنگ کے منظم نیٹ ورک کو بے نقاب کرتے ہوئے 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں چار ایجنٹس محمد عامر، محمد عتیق، سید مختیار علی اور شیخ مقصود علی کے علاوہ ریجنل پاسپورٹ آفس ملیر کے ڈیٹا انٹری آپریٹر نوید علی، ایل ڈی سی/فوٹوگرافر محمد عاطف اور ڈریگن سیکیورٹی کمپنی کا سیکیورٹی گارڈ ظفر علی شامل ہیں جو مبینہ طور پر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھے ۔ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان شہریوں سے پانچ ہزارتک رشوت وصول کرکے غیر قانونی سہولت فراہم کرتے تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments