سوشل میڈیا پر احتجاج کے حوالے سے پوسٹرزغیرمصدقہ،ترجمان پی ٹی آئی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کراچی کی ترجمان فوزیہ صدیقی نے 5 اگست کو گورنر ہاؤس کے باہر احتجاج کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے پوسٹرز اور فلائرز کو بے بنیاد اور غیرمصدقہ قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ان کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں۔
ترجمان پی ٹی آئی کراچی فوزیہ صدیقی نے کہا کہ 5 اگست کے حوالے سے پی ٹی آئی کراچی کا آفیشل اور باضابطہ پروگرام کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج ہے اور پارٹی اس اعلان پر قائم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 23 جولائی کو سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ اور کراچی کے صدر راجہ اظہر نے 5 اگست کو کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔ باضابطہ اعلان کے ذریعے عوام اور کارکنان کو احتجاج میں شرکت کی دعوت بھی دی گئی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments