حجاج کے اعزار میں جماعت اسلامی جنوبی کااستقبالیہ
پٹرولیم لیوی کے نام پر عوام پر نیا بھتہ ٹیکس مسلط کردیا گیا،منعم ظفرخانحکمران طبقہ وسائل پر قابض ،عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں،خطاب
کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی ضلع جنوبی کے تحت حج کی سعادت حاصل کرکے وطن واپس آنے والے مرد و خواتین حجاج کرام کے اعزاز میں ایک پُروقار حج استقبالیہ کاانعقاد کیا گیا۔ تقریب میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان، امیر جماعت اسلامی ضلع جنوبی سفیان دلاور، معززینِ علاقہ، جماعت اسلامی کے ذمہ داران، کارکنان اور حجاج کرام کے اہلِ خانہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے حجاج کرام کو فریضہ حج کی ادائیگی پر دلی مبارکباد پیش کی۔انہوں نے سوال کے جواب میں کہاکہ حکمران طبقہ تمام وسائل پر قابض ہے جبکہ اہل کراچی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں،پاکستان میں 10کروڑ سے زائد افراد خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں، مگر حکومت نے پٹرولیم لیوی کے نام پر عوام پر ایک نیا ’’بھتہ ٹیکس‘‘ مسلط کر رکھا ہے ۔ پٹرول کے ہر لیٹر پر 125 روپے تک وصول کیے جا رہے ہیں، کراچی میں اس وقت 42 لاکھ سے زائد موٹر سائیکلیں موجود ہیں اور ان تمام موٹر سائیکل سواروں کو بھی پٹرولیم لیوی کی مد میں اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑ رہا ہے ۔ صرف کراچی کے موٹر سائیکل سواروں سے حکومت روزانہ تقریباً 53 کروڑ روپے ، ماہانہ 16 ارب روپے اور سالانہ 192 ارب روپے وصول کر رہی ہے ، جو عوام پر ناقابل برداشت معاشی بوجھ ہے ۔ تقریب کے اختتام پر حجاج کرام کو دینی کتب بطور تحفہ پیش کی گئیں جبکہ تمام شرکاء کی تواضع کا بھی اہتمام کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments